Feb ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۶ Asia/Tehran
  • مہمند ایجنسی میں دھماکہ 2 لیویزاہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک

مہمند ایجنسی میں لیویز اہلکاروں نے پولیٹیکل ہیڈ کوارٹر پر حملے کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔

آج صبح مہمند ایجنسی کے ہیڈ کوارٹرغلنئی میں پولیٹیکل انتظامیہ کے مرکزی دفترکے مرکزی دروازے پردھماکے کے نتیجے میں 2 لیویزاہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک جب کہ متعدد لیویز اہلکار زخمی ہوگئے ہیں، زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے آئے دہشت گردوں نے پولیٹیکل ہیڈ کوارٹرمیں داخل ہونے کی کوشش کی تووہاں تعینات لیویزاہلکاروں نے انہیں روکنے کا حکم دیا جس پرایک نے خود کو وہیں بارودی مواد سے اڑا دیا جب کہ دوسرے نے فائرنگ شروع کردی، جوابی کارروائی میں دوسرا دہشت گرد بھی ہلاک ہوگیا۔

دھماکے کے بعد پولیٹیکل ہیڈ کوارٹرکا مرکزی دروازہ عام افراد کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے مہمند ایجنسی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی دہشتگردی کے خلاف قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، پوری قوم دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرُعزم ہے ۔

واضح رہے کہ غلنئی ہیڈکوارٹرمیں پولیٹیکل انتظامیہ آفس اوردیگرسرکاری دفاترہیں۔

 

ٹیگس