Feb ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۴ Asia/Tehran
  • چارسدہ دھماکوں کی مذمت

پاکستان کےوزیراعظم نوازشریف نے چارسدہ دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے حوصلے بلند ہیں ، حملوں سے گھبرانے والے نہیں ۔” اللہ کے فضل سے ہم دہشتگردوں کے خلاف کامیاب ہونگے ۔

چارسدہ خودکش دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت دہشتگردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی ۔ سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں لائق تحسین ہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حملے کو ناکام بنا کر بڑے نقصان سے بچایا۔

واضح رہے کہ آج صبح چارسدہ کچہری میں ہونے والے خودکش حملوں میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے ۔ زخمیوں میں 5 پولیس اہلکاراور 2 بچے بھی شامل ہیں۔ دھماکوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

 

ٹیگس