Feb ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۰:۱۵ Asia/Tehran
  • چارسدہ دھماکے کی مذمت

پاکستان کےاعلی حکام اوراس ملک کی سیاسی اورمذھبی جماعتوں نے چارسدہ دھماکے پرافسوس کا اظہارکیا ہے

پاکستان کےصدر ممنون حسین وزیرداخلہ چودھری نثار، صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلی پرویزخٹک اور اس ملک کی سیاسی اورمذھبی جماعتوں نے چارسدہ دھماکے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہارہمدردی کی اور حملہ ناکام بنانے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردارکو سراہتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانی لائق تحسین ہے، اہلکاروں نے قربانی دے کربڑے حادثہ سے بچا لیا۔

ممنون حسین نے کہا کہ بزدلانہ حملے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے.

پاکستان کی سیاسی اور مذھبی جماعتوں من جملہ تحریک انصاف، پیپلز پارٹی،مجلس وحدت مسلمین، جماعت اسلامی ، سنی اتحاد کونسل اور جمعیت علمای پاکستان نے چارسدہ دھماکے پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے حکومت کی پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ جب تک دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائی نہیں ہوتی اور ان کے ٹھکانوں کو تباہ نہیں کیا جاتا اس وقت تک اس ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔

واضح رہے کہ کل چارسدہ میں تنگی کی تحصیل کچہری پردہشت گردوں کے حملے میں 7 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے جب کہ پولیس نے تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔

 

ٹیگس