Mar ۰۱, ۲۰۱۷ ۰۸:۲۵ Asia/Tehran
  • اقتصادی تعاون تنظیم کا 13 واں سربراہی اجلاس شروع

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں آج صبح سکیورٹی کے سخت انتظامات میں اقتصادی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس شروع ہوا۔

اقتصادی تعاون تنظیم کے تیرہویں سربراہی اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سمیت 5 ممالک کے صدور، 3 وزرائےاعظم اور ایک نائب وزیراعظم شریک ہیں۔ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے 13 ویں اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی روابط مضبوط بنانے کیلئے ای سی او اہم فورم ہے۔ انہوں نے کہا کہ رابطوں کو مربوط بنانے پر توجہ مرکوز ہو گی۔

نواز شریف نے کہا کہ ای سی او کا خطہ بے پناہ وسائل اور صلاحیتوں سے مالا مال ہے اوردنیا کی 52 فیصد تجارت ای سی او کے خطے میں ہوتی ہے۔

 پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ ھمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے روابط حکومت کی پالیسی میں شامل ہے اور مشترکہ خوشحالی کےلیے رابطوں کا فروغ ضروری ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ای سی او تنظیم کا 12واں سربراہی اجلاس 2012 میں جمہوریہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہوا تھا۔ اجلاس میں ای سی او وژن 2025 کی منظوری دی جائے گی۔

 

ٹیگس