Mar ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۴ Asia/Tehran
  • پاکستان کی جانب سے کابل دھماکوں کی مذمت

پاکستان نے کابل دھماکوں کی مذمت کی ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کر کے بدھ کے روز افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دو دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے کی ضرورت پر تاکید کی۔

واضح رہے کہ کل کابل میں دو سیکورٹی کمپاؤنڈز کو طالبان کے خود کش حملہ آوروں نے نشانہ بنایا جس کے نتیجےمیں 16 افراد ہلاک جبکہ 44 زخمی ہو گئے

ان حملوں میں خاص طور سے پولیس اکیڈمی اور فوجی تربیتی مرکز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے طالبان گروہ کی جانب سے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

واضح رہے کہ دو ہزار ایک میں افغانستان پر امریکہ کے حملے کے بعد اس ملک سے طالبان حکومت کا خاتمہ ہو گیا تھا مگر اس ملک میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کی بنا پر اس گروہ نے افغانستان کے بعض علاقوں پر ایک بار پھر قبضہ کر لیا ۔

 

ٹیگس