سی پیک، مختلف خطوں کوایک دوسرے کے قریب لانے کا موقع
Mar ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۰:۱۷ Asia/Tehran
پاکستان نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری خطے کی تقدیر بدل دے گی۔
کراچی میں انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن اور سلک اسکول آف شنگھائی یونیورسٹی کے زیرِاہتمام پاک چین اقتصادی راہداری کے امکانات کے بارے میں منعقدہ دوسری بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر شرکا سے خطاب کر تے ہوئے پاکستان کے صدرممنون حسین نے کہا ہے کہ سی پیک کودنیا مثال بنا کر پیش کرے گی، پاک چین اقتصادی راہداری علاقائی رابطوں اور تجارت کے فروغ کا ایک تاریخ ساز منصوبہ ہے جس کے تحت دنیا کے مختلف خطے ایک دوسرے کے قریب آجائیں گے۔
انہوں نےجامعات اور مفکرین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے فعال کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ قوموں کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔