Mar ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۱:۵۴ Asia/Tehran
  • مذاکرات، پاکستان اور ہندوستان کے مفاد میں ہے : پاکستانی ہائی کمشنر

پاکستان نے کہا ہے کہ با معنی مذاکرات سے ہی دیرپا امن یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

یوم پاکستان کے موقع پر نئی دہلی میں منعقد خصوصی تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط نے کہا کہ امن، پاکستان اور ہندوستان کے مفاد میں ہے اور معنی خیز مذاکرات سے ہی دیرپا امن کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان، کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل بات چیت سے چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوطرفہ مسائل پر ہمارا موقف اصولی اور عالمی قوانین کے مطابق ہے، پاکستان، ہندوستان سے تعلقات کی بہتری کے لیے پرامید ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تمام تنازعات پرامن طریقے سے حل ہونے چاہئیں بالخصوص مسئلہ کشمیر، کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی۔

ٹیگس