Mar ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۹ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات

پاکستان نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ اس کے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات ہیں۔

پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف نے کل ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات ہیں اور ای سی او میں ایران نے اہم کام کیا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ فوجی اتحاد کے خدوخال جنرل(ر)راحیل شریف کی نگرانی میں طے ہونگے اورایسے کسی انتظام کا حصہ نہیں بنیں گے جو تفرقے کا باعث بنے۔

انہوں نے کہا کہ یمن کے معاملے کا فوجی اتحاد سے تعلق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل خواجہ آصف نے انکشاف کیا تھا کہ سعودی حکومت نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو نام نہاد سعودی اتحاد کا سربراہ بنانے کے حوالے سے تحریری درخواست دی تھی جس کو اصولی منظوری دے دی گئی ہے اور اس حوالے سے سعودی حکومت کو تحریری طور پر پیغام پہنچا دیا گیا ہے۔

پاکستان کی پارلیمنٹ نے یمن کی جنگ میں پاکستانی فوج کو غیرجانبدار رہنے کی قرارداد متفقہ طور پرمنظور کی تھی جس کی پاسداری نہیں کی جا رہی ہے۔

 

 

ٹیگس