Apr ۰۱, ۲۰۱۷ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
  • پاکستان کے فیصلے امریکہ میں

پاکستان کے فیصلے اب امریکہ کے بجائے اسلام آباد میں ہوتے ہیں۔

سابق گورنر پنجاب اورتحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمد سرور نے فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حالات میں بڑی حد تک تبدیلی آئی ہے، ایک وقت ایسا تھا کہ پاکستان کی قسمت کے فیصلے امریکہ میں ہوتے تھے اب پاکستان کی پارلیمنٹ فیصلہ کرتی ہے، پاکستان کے لوگ فیصلہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہمارے میڈیا کو ڈکٹیٹ کیا جاتا تھا اب میڈیا بڑے زور شور سے اپنی رائے کا اظہار کر رہا ہے، پہلے سپریم کورٹ کے ججز کے فیصلوں کا پہلے ہی پتا چل جاتا تھا کہ یہ فیصلہ کیا ہونا ہے تاہم اب تحریک انصاف، حکومت اور پوری قوم سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہے۔

چوہدری محمد سرورنے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آئے گا قبول کریں گے۔

 

ٹیگس