لاھور میں دھماکہ 6 ہلاک متعدد زخمی
لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ پرخود کش دھماکے سے کم از کم 6 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے۔
لاھور میں دھماکہ آج صبح اس وقت ہوا جب مردم شماری کی ٹیم کے اہلکار جن میں فوج کے اہلکاراور محکمہ تعلیم کے اساتذہ بھی شامل تھے ڈیوٹی دینے کے لئے نکلنے لگے تو ایک خود کش بمبار نے خود کو ان کی گاڑی کے قریب دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے کی آواز اس قدر شدید تھی کہ دور دور تک سنی گئی، دھماکے کی شدت سے قریب کھڑی گاڑیوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
دھماکے میں 6 افراد سمیت فوج کے 4 اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہوئے ۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو جنرل اسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کیا گیا ہے جب کہ طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔
پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثار نے مردم شماری ٹیم پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہارکیا اور متاثر خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔