Apr ۰۷, ۲۰۱۷ ۰۷:۵۴ Asia/Tehran
  • امریکی نواز پالیسی کے خاتمے پر تاکید

جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ پیر سید مظہر سعید کاظمی نے کہا ہے کہ امریکہ نواز پالیسی، پاکستان میں فساد کی اصل جڑ ہے۔

جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ پیر سید مظہر سعید کاظمی نے لاہور کے جامعہ فریدیہ میں اسلام زندہ باد و استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام اور پاکستان دشمنوں کے ناپاک عزائم پورے نہیں ہونے دیے گا، پاکستان میں وائٹ ہاؤس نہیں اللہ اور اس کے رسول کا حکم چلے گا، اسلام کے نام پر بننے والا پاکستان نفاذ اسلام کے ذریعے ہی مستحکم ہو سکتا ہے، اہل حق ناموس رسالت کی پاسبانی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے کہا کہ استعماری و طاغوتی طاقتوں نے اسلام اور مسلمانوں کو ٹارگٹ کر رکھا ہے، استحکام پاکستان کے لئے فرقہ واریت اور تعصبات کا خاتمہ ضروری ہے۔

کانفرنس میں منظور کی گئی قراردادوں میں مطالبہ کیا گیا کہ او آئی سی کشمیر، فلسطین اور برما کے مسلمانوں کے مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

 

ٹیگس