Apr ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۵ Asia/Tehran
  • لشکر جھنگوی سندھ کا نائب امیرہلاک

گزشتہ رات سکھر میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناخت کامران بھٹی کے نام سے ہوئی جو کالعدم دہشتگرد تکفیری گروہ لشکر جھنگوی سندھ کا نائب امیرتھا اور وہ امجد صابری قتل کیس،مہران بیس، چوہدری اسلم اور فرقہ وارانہ حملوں میں ملوث تھا۔

ایس ایس پی سٹی عمر شاہد اور ایس پی سی ٹی ڈی عرفان سموں نے آج مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز سی ٹی ڈی کے ہاتھوں مارے جانے والے دہشت گرد کی شناخت کامران بھٹی کے نام سے ہوئی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ہلاک دہشت گرد سندھ میں کالعدم دہشتگرد تکفیری گروہ لشکر جھنگوی کا نائب امیرکی حیثیت سے کام کرتا تھا جبکہ اس کا تعلق لشکر جھنگوی کی ذیلی تنظیم نعیم بخاری گروپ سے تھا ۔

واضح رہے کہ لشکرجھنگوی کا نائب امیرگزشتہ روز شکارپور روڈ بلوچستان میں فائرنگ سے ہلاک ہوا جبکہ اس کے 2 ساتھی دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ کالعدم دہشتگرد تکفیری گروہ لشکر جھنگوی پاکستان میں دہشتگردانہ واقعات اور شیعہ مسلمانوں کے قتل میں ملوث ہے۔

ٹیگس