راحیل شریف سعودی اتحاد میں شمولیت کیلئے سعودی عرب روانہ
حکومت پاکستان نے جنرل (ر) راحیل شریف کو اتحادی افواج میں شمولیت کیلئے این او سی جاری کر دیا ہے اور وہ خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق نواز شریف کی حکومت نے سعودی فوجی اتحاد میں شمولیت کیلئے جنرل (ر) راحیل شریف کو جی ایچ کیو سے منظوری کے بعد این او سی جاری کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کےوفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جنرل (ر) راحیل شریف نے حکومت سے سعودی عرب میں کام کرنے کیلئے پوچھا تھا اور حکومت نے انہیں این او سی جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ جنرل (ر) راحیل شریف این او سی ملنے کے بعد علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعے اپنی فیملی کے ہمراہ سعودی عرب کے شہر ریاض روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ سعودی فوجی اتحاد کی سربراہی کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی سیاسی اور مذھبی جماعتوں نے اس کی شدید مخالفت کی اور پاکستان کی قومی اسمبلی نے یمن پر سعودی جارحیت سے پاکستان کو دور رہنے کی ایک قرار داد بھی اتفاق رائے سے منظور کی تھی لیکن اس کے باوجود نواز شریف کی حکومت نے جنرل (ر) راحیل شریف کو سعودی عرب کے فوجی اتحاد میں شمولیت کیلئے این او سی جاری کردیا ہے۔