May ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۴ Asia/Tehran
  • مستونگ دھماکہ، ڈپٹی چیئرمین سینٹ سمیت متعدد زخمی

سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری محفوظ ہیں ۔

بلوچستان کے علاقےمستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ عبدالغفور حیدری کے قافلے کے قریب دھماکہ ہوا جس  میں درجنوں افراد زخمی ہوئے جبکہ  پولیس نے اب تک ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ دھماکے سے کئی گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا ۔

دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیرمین سینیٹ اور جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری مستونگ کے ایک مدرسے میں دستار بندی کی تقریب میں شرکت کرکے واپس جارہے تھے۔ جب یہ دھماکہ ہوا۔

 

ٹیگس