May ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۱ Asia/Tehran
  • مستونگ دھماکہ، بیس افراد جاں بحق متعدد زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر مستونگ میں ہونے والے دھماکے میں کم سے کم بیس افراد ہلاک اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق دھماکا مستونگ میں اس وقت ہوا جب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری مدرسے میں دستار بندی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں متعدد گاڑیوں کونقصان پہنچا جن میں سڑک کے راستے گزرنے والی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

مستونگ میں اسپتال کے ذرائع نےسترہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کم سے کم تیس افراد کوزخمی حالت میں استپال لايا کیا ہے۔ بعض خبروں میں مرنے والوں کی تعداد بیس بھی بتائی گئي ہے۔ڈپٹی چیئر مین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کو بھی دیگر زخمیوں کے ساتھ مستونگ کے استپال میں داخل کرادیا گيا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائي جاتی ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور ایف سی اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آرہی ہیں اور ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ دھماکا خودکش تھا یا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

 

ٹیگس