پاکستان میں بم دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
May ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۹ Asia/Tehran
خیبرایجنسی میں اب سے تھوڑی دیر قبل ہونے والے بم دھماکے میں امن کمیٹی کے اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
پاکستان سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے خیبرایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے اکا خیل میں دہشت گردوں نے امن کمیٹی کی گاڑی کو نشانہ بنا یا اور ریمورٹ کنٹرول بم سےحملہ کیا جس کے نتیجے میں امن کمیٹی کے اہلکاروں سمیت 5افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔
سیکورٹی ذرائع کے کا کہنا ہے کہ دھماکے میں خاصہ دار اہلکار بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔