Jun ۰۵, ۲۰۱۷ ۰۹:۳۱ Asia/Tehran
  • پاکستان امریکہ اورسعودی عرب کی کالونی نہیں

سنی اتحاد کونسل نے کہا ہے کہ عالم اسلام امریکی سازشوں کی زد میں ہے۔

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے لاہور میں مفتی حبیب قادری کی رہائش گاہ پرافطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو امریکہ یا سعودی عرب کی کالونی نہیں بننے دیں گے، عالم اسلام امریکی سازشوں کی زد میں ہے، مسلم حکمران امریکی غلامی سے باہر نکلیں اور متحدہ مسلم بلاک بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت کی بنیاد پر بننے والا سعودی فوجی اتحاد اپنی افادیت کھو چکا ہے، فوجی اتحاد دہشتگردی نہیں ایران کے خلاف بنایا گیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ داعش اور القاعدہ ایک ہی سکّے کے 2 رخ ہیں۔ جعلی جہادی تنظیمیں بناکر اسلام اور مسلمانوں کو بد نام کیا گیا ہے۔

 

ٹیگس