دہشتگرد گروہ داعش کا انفراسٹرکچر تباہ
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کامیاب آپریشن کے تحت داعش کا انفرااسٹرکچرتباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے کئی روز سے جاری مستونگ آپریشن کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایاکہ انٹیلی جنس معلومات پر یکم سے 3 جون تک سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ 10دن سے جاری آپریشن میں کالعدم دہشتگرد گورہ لشکرجھنگوی العالمی کے 10سے15 دہشت گردوں کے ایک غار میں موجودگی کی اطلاع تھی جو مستونگ سے 36کلومیٹر جنوب مشرق میں اسپلنگی کے قریب تھا۔
آپریشن کا آغاز ہیلی بورن فورس اتارنے کے ساتھ کیا گیا جس میں 12 دہشت گرد مار دیئے گئے جن میں مولانا عبدالغفور حیدری پر حملے میں ملوث دہشت گرد بھی شامل ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں نے غار میں بم بنانے کی فیکٹری بھی بنارکھی تھی۔ 12 مئی کو ڈپٹی چئیرمین مولانا عبالغفور حیدری پر کئے گئے حملے کا مواد اسی غار میں تیار کیا گیا تھا اور خود کش حملہ آور کو بھی اسی کمین گاہ سےبھیجا گیا تھا۔