پاک و ہند کے مابین لائن آف کنٹرول پر فائرنگ
پاکستان و ہندوستان کی فوجیوں کے مابین لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس میں ایک شخص ہلاک ہو گيا ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فورسز نے چِری کوٹ سیکٹر میں فائرنگ کی جس سے 70 سالہ شبیر خان جاں بحق ہوگیا۔ علاقے کے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ شبیر خان اپنے گھر کے صحن میں کام کر رہا تھا کہ اسی دوران فائرنگ سے زخمی ہو گیا اور کچھ دیر بعد دم توڑ گیا۔ دو روز قبل بھی ایل او سی کے نکیال اور کیانی سیکٹرز پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔
دوسری جانب ہندوستان کا کہنا ہے کہ گذشتہ پانچ مہینوں کے دوران پاکستان کے زیرانتظام کشمیر سے دراندازی کی 22 کوششوں کو ناکام بنایا گیا جس کے دوران 34 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ ہندوستان اور پاکستان ایک دوسرے پرلائن آف کنٹرول میں جنگ بندی کی خلاف کے الزامات لگاتے رہتے ہیں۔