پاکستان کے وزیراعظم کی سعودی شاہ سے ملاقات
پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی اور ان سے خلیج فارس کے ممالک کے مابین حالیہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی اور ان سے خلیج فارس کے ممالک میں حالیہ کشیدگی اور علاقائی اور عالمی مسائل پرتبادلہ خیال کیا۔
پاکستانی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے سعودی عرب اور قطر کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کی غرض سے پیر کو ریاض کا دورہ کیا تھا۔
اس مختصر دورے میں نوازشریف کے ساتھ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، مشیرخارجہ سرتاج عزیز، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور دیگر بھی پاکستانی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب کے مختصر دورے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے۔
سعودی عرب روانگی سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد میں عرب ملکوں میں تعینات پاکستان کے سفیروں کی کانفرنس سے بھی خطاب کیا ۔