بلوچستان: کار پر فائرنگ سے چارافراد جاں بحق
Jul ۱۹, ۲۰۱۷ ۰۸:۳۸ Asia/Tehran
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کی کار پر فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مستونگ میں آج صبح نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے کوئٹہ سے کراچی جانے والی کار پراندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ خاتون زخمی ہوگئیں کار کوئٹہ سے کراچی جا رہی تھی۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے ۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے مستونگ میں کار پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی جب کہ متعلقہ حکام کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کرہسپتال منتقل کر دی ہیں جبکہ زخمی خاتون کو بھی علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔