Aug ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۰ Asia/Tehran
  • کوئٹہ، 4  دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مستونگ کے قریب گشت پر مامور پولیس کی گاڑی کو آتے دیکھ کر دہشت گردوں نے اندھادھند فائرنگ کردی، فائرنگ کی اطلاع پر پولیس کی مزید نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، کراس فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشت گرد گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔

 پولیس نے ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر تے ہوئے ان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی  اور بی ایل اے دہشت گردارنہ کارروائیوں میں ملوث ہے۔

ٹیگس