Aug ۲۲, ۲۰۱۷ ۰۹:۱۰ Asia/Tehran
  •  نواز شریف کی پالیسیوں کو آگے بڑھائیں گے: پاکستان کے نئے وزیراعظم

پاکستان کے نئے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عوام نواز شریف کے ساتھ ہیں۔

اسلام آباد میں پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت (ن) لیگ کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ اور پارلیمان میں حکمران جماعت کی حتمی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی اس موقع پرپاکستان کے نئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عدالت نے جوفیصلہ دیا عوام نے اس کو مسترد کردیا ، ہم مل کر نواز شریف کی پالیسیوں کو آگے بڑھائیں گے۔

اجلاس میں آئینی اصلاحات ترمیمی بل پر پارٹی ارکان کو اعتماد میں لیا گیا۔

اجلاس کے دوران پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ پارٹی نے جس اتحاد کامظاہرہ کیاہے اس کی مثال نہیں ملتی ، پارٹی نے تمام اراکین کو متحد رکھا ہے، میرے وزیراعظم نوازشریف ہی ہیں، ہم سب نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں،  ہم مل کر نواز شریف کی پالیسیوں کو آگے بڑھائیں گے۔

 

ٹیگس