Sep ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۰:۴۷ Asia/Tehran
  • سعودی اتحاد بادشاہت کو بچانے کے لئے

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کشمیر اور روہنگیا کے مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔

کراچی میں اپنی رہائشگاہ قادری ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ 34 ممالک کا فوجی اتحاد کس لئے بنا ہے، اگر یہ اتحاد مسلمانوں پر مظالم نہیں روک سکتا تو اس اتحاد کی کوئی اہمیت نہیں ہے، اگر یہ مسلمانوں کے تحفظ میں اپنا کردار ادا نہیں کر سکتا، تو اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے، محض یہ اتحاد بادشاہت کو بچانے کیلئے تصور کیا جائے گا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مسلمانوں پر ہونے والے مظالم انسانیت کی تذلیل ہے، اقوام متحدہ اپنا مثبت کردار ادا کرے، او آئی سی روہنگیائی مسلمانوں کے بے دردی سے قتل کا فوری نوٹس لے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اقلیتوں کے تحفظ کا نعرہ لگانے اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی بدھ مذہب کی دہشتگردی پر خاموشی سوالیہ نشان ہے، دین اسلام تمام مذاہب کا احترام اور ان کی عبادت گاہوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے، امن کا نوبل انعام پانے والی آنگ سانگ سوچی کی ناک کے نیچے میانمار کے مسلمان جل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتوں کے خلاف مسلم ممالک کو یکجا ہونا ہوگا اور او آئی سی کو متحرک کیا جائے کہ وہ بدھ مت مذہب کے دہشتگردوں کو لگام دینے کیلئے عالمی برادری سے رابطے تیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن کو فروغ دینا ہے، تو نیک نیتی سے اتحاد بین المذاہب کو فروغ دینا ہوگا۔

ٹیگس