Sep ۰۹, ۲۰۱۷ ۰۸:۰۱ Asia/Tehran
  • پاناما کیس فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل منظور

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے شریف خاندان کی جانب سے پاناما کیس کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی نظر ثانی کی اپیل سماعت کے لئے منظورکر لی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کے بچوں حسن اور حسین نواز کی جانب سے پاناما کیس کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی نظر ثانی کی اپیل منظور کرتے ہوئے سماعت کے لئے 12 ستمبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ اپیلوں کی سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے فیصلے میں سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز سمیت ان کی صاحبزادی مریم نواز، ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف نواز شریف، حسن اور حسین نواز کی جانب سے نظر ثانی کی اپیلیں دائر کی گئیں تھیں جب کہ شریف خاندان نے نظر ثانی اپیلوں پر فیصلہ آنے تک نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔

 

ٹیگس