Sep ۲۱, ۲۰۱۷ ۰۹:۲۴ Asia/Tehran
  • حسینیت اور یزیدیت کی جنگ آج بھی جاری

جے یو پی کے مرکزی سکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلامی انتہا پسندی کے خلاف بات کرنے والے ٹرمپ کو ہندو، یہودی اورعیسائی انتہا پسندی کیوں نظر نہیں آتی۔

جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سکریٹری جنرل شاہ اویس نورانی نے لاہور میں محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حسینیت اور یزیدیت کی جنگ آج بھی جاری ہے۔ امریکہ دور حاضر کی یزیدی قوتوں کا سرغنہ ہے۔ پیغام حسین کو اپنانے اور پھیلانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو پی محرم کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے کردار ادا کرے گی، تمام مکاتب فکر جیو اور جینے دو کی روش اختیار کریں، محرم میں امن و امان بر قرار رکھنے کے لئے تمام مسالک کے علماء اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، منبر و محراب سے امن و محبت کا پیغام دیا جائے۔

شاہ اویس نورانی نے کہا کہ ملک کی مضبوطی جمہوریت اور آئین کی پاسداری میں ہے، اعتماد سازی اور بدگمانی کے خاتمے کے لئے پاک - افغان مذاکرات اور باہمی رابطے ضروری ہیں۔

ٹیگس