Oct ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۲:۱۲ Asia/Tehran
  • پاکستان،ایران مخالف امریکی عزائم کا مخالف

تحریک انصاف نے ایران مخالف کسی بھی امریکی اقدام کی مخالفت کی۔

پاکستان کی اہم سیاسی جماعت تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے پیر کے روز اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی وزیر خارجہ کو یہ باور کرائے کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کے منفی اقدا م کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ریکس ٹلرسن کو بتادے کہ ایران مخالف کسی بھی اقدام کی پاکستان کی جانب سے مخالفت ہوگینعیم الحق نے بتایا کہ ناجائز صہیونی ریاست مشرق وسطی میں اصل خطرہ ہے.

واضح رہے کہ امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کل بروز منگل پاکستان کے ایک روزہ دورے پر اسلام آباد جائیں گے اور اعلی پاکستانی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے.

اس سے پہلے پاکستان نے ایران اور عالمی قوتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کے تمام فریقین پر زور دیا تھا کہ وہ اس حوالے سے اپنے وعدوں پر قائم رہیںپاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے گزشتہ ہفتے کہا تھاکہ پاکستان سمجھتا ہے کہ جوہری معاہدے کے تمام فریقین کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں پر قائم رہیںواضح رہے کہ جوہری معاہدے کے بعد امریکی صدر کو اس معاہدے کے تحت ایران کے حوالے سے جوہری پابندیوں کو 90 روز بعد معطل کرنے کے کاغذات پر دستخط کرنے ہوں گے مگر اس بار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسا نہیں کیا.

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی جانب سے مسلسل 8 رپورٹس میں ایران کے اپنے وعدوں پر عمل کرنے کی تصدیق کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری معاہدے کی توثیق نہ کرنے کا فیصلہ کیاٹرمپ نے دو ہفتے قبل ایران کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ایران نے 2015 میں طے پانے والے جوہری معاہدے کی پاسداری نہیں کی .

ٹیگس