Oct ۲۵, ۲۰۱۷ ۰۸:۰۷ Asia/Tehran
  • لائن آف کنٹرول پرہندوستانی فوج کی فائرنگ،  2 پاکستانی شہری ہلاک 6 زخمی

لائن آف کنٹرول پرہندوستانی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 پاکستانی شہری ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہندوستان نے ایک بار پھر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا اورلائن آف کنٹرول پر وادی لیپا کے نوکوٹ اور قیصر کوٹ گاؤں پرفائرنگ اور گولہ باری کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہندوستانی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 شہری جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے نوکوٹ گاؤں کی سمیرا یونس اور مریم جاں بحق ہوئیں جب کہ زخمیوں میں نوکوٹ کے 5 اور قیصرکوٹ کا ایک شہری شامل ہے۔

واضح رہےکہ پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے پر لائن آف کنٹرول میں سیز فائر کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔

 

ٹیگس