Oct ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۸:۲۰ Asia/Tehran
  • کوئٹہ میں زائرین اربعین کا دھرنا و احتجاج

پاکستان کے ہزاروں زائرین اربعین نے کوئٹہ میں احتجاجی دھرنا شروع کر دیا ہے۔

ریڈیو تہران کی پشتو سروس نے اپنے نمائندے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ہزاروں زائرین اربعین کو، جو پاکستان کے مختلف شہروں سے تین سو بسوں کے ذریعے ایران کے راستے کربلائے معلی جانا چاہتے تھے، پولیس نے کوئٹہ میں آگے بڑھنے سے روک دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے زائرین کے کاررواں کو سیکورٹی کے مسائل کے پیش نظر آگے بڑھنے سے روکا ہے۔

 پولیس کے اس اقدام کے بعد زائرین نے احتجاجی دھرنا شروع کر دیا۔

پاکستان کے زائرین نے اعلان کیا ہے کہ جب تک انہیں امام حسین ع اور دیگر شہدائے کربلا کے اربعین میں شرکت کے لئے ایران کے راستے کربلائے معلی جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اس وقت تک ان کا احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔

اس رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان زائرین کو سیکورٹی فراہم نہیں کرسکتی۔

بعض حلقوں نے پاکستان میں زائرین اربعین کے کاروانوں کے روکے جانے میں سعودی حکومت کے کردار کا بھی ذکر کیا ہے۔ 

مجلس وحدت المسلمین پاکستان بھی اسلام آباد حکومت سے مطالبہ کر چکی ہے کہ زائرین کربلا کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔

 

ٹیگس