Nov ۰۲, ۲۰۱۷ ۰۸:۱۴ Asia/Tehran
  • مجلس وحدت المسلمین کے رہنما ناصرشیرازی اغوا

مجلس وحدت المسلمین کے ڈپٹی سکریٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی کو کل اغوا کر لیا گیا۔

مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیوایم) کے مرکزی ڈپٹی جنرل سکریٹری سید ناصر شیرازی کو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے مبینہ طور پر اغوا کر کے نا معلوم مقام پر لے گئے ۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اغوا کی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ۔

مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے ڈپٹی سکریٹری جنرل اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق مرکزی صدر اور پاکستانی سیاستدان سید ناصر عباس شیرازی واپڈا ٹاؤن میں اپنی فیملی کے ہمراہ جا رہے کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس نامعلوم افراد نے انہیں مبینہ طور پر اغوا کرلیا اور اپنے ہمراہ لے گئے ۔

دوسری طرف ایم ڈبلیوایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ناصر شیرازی کا جرم لاپتہ افراد کے حق میں آواز بلند کرنا ہے اور اسی جرم کی پاداش میں اور صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کی ایما پر گرفتار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مزید ظلم برداشت نہیں کرسکتے، پنجاب حکومت نے تمام حدود کراس کرلی ہیں۔

در ایں اثنا مجلس وحدت المسلمین کے سکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سید ناصر شیرازی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے ۔

ایم ڈبلیوایم پاکستان کے رہنما ناصر شیرازی کے بھائی علی عباس نے تھانہ ستوکتلہ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی ہے۔ ناصر شیرازی کے بھائی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے بھائی کو سرکاری ادارے کے اہلکاروں نے گزشتہ شب 9 بجے اس وقت اغواء کیا جب وہ اہل خانہ کے ساتھ جا رہے تھے۔ پولیس نے درخواست وصول کر لی ہے تاہم ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا۔

 یاد رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سکریٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی کو گزشتہ شب اغواء کر لیا گیا تھا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ناصر شیرازی اہلخانہ کے ہمراہ واپڈا ٹاؤن کے کمرشل ایریا میں جا رہے تھے کہ ڈبل کیبن (ڈالا) میں سوار سرکاری اہلکاروں نے ان کی گاڑی روک کر انہیں اغوا کرلیا۔ اہلخانہ کے مطابق شبہ انہیں پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے اغواء کرایا ہے کیوں کہ لاہور ہائیکورٹ میں رانا ثناء اللہ کی نااہلی کے خلاف ناصر شیرازی نے رٹ پٹیشن دائر کر رکھی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی کو گزشتہ شب ایسے میں اغواء کیا گیا ہے کہ جب مجلس وحدت مسلمین نے شیعہ مسنگ پر سنز کی آزادی کے لئے تحریک شروع کر رکھی ہے اور حکومت نے کہا ہے کہ وہ شیعہ مسنگ پرسنز کی رہائی کو یقینی بنائے گی۔

ٹیگس