Nov ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۱:۵۵ Asia/Tehran
  • ناصر شیرازی کی بازیابی کے لئے16 نومبرکی ڈیڈ لائن

مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نےسید ناصرعباس شیرازی ایڈووکیٹ کی بازیابی تک احتجاجی مہم جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکریٹریٹ لاہور میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سید ناصرعباس شیرازی ایڈووکیٹ کی بازیابی تک احتجاجی مہم جاری رہے گی۔ اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ناصر شیرازی کی بازیابی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، اگر 16 نومبر کو انہیں عدالت میں پیش نہ کیا گیا تو ملک بھر سے قافلوں کا رُخ لاہور کی جانب ہوگا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان انصر مہدی نے کہا کہ سید ناصرعباس شیرازی محب وطن شہری ہیں، پاکستان کے ہر شہری کی جان کی حفاظت ریاست کی بنیادی ذمہ داریوں میں سے ہے، چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایڈووکیٹ ناصرعباس شیرازی کو فوری طور پر بازیاب کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے پنجاب حکومت کی بے حسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب اپنے شہریوں کی حفاظت کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ہم سید ناصر شیرازی کو بازیاب کرانے کیلئے ہر قسم کے آئینی و قانونی طریقہ کار اپنائیں گے۔

ٹیگس