Dec ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۸ Asia/Tehran
  • کوئٹہ میں چرچ پرخودکش حملہ 4 ہلاک، 20 زخمی

کوئٹہ کے علاقے زرعون روڈ پرواقع چرچ کے قریب دھماکے میں 2 شخص ہلاک اور20 زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق کرسمس ڈے کے حوالے سے چرچ میں دعائیہ تقریبات جاری تھیں کہ دہشتگردوں نے حملہ کردیا، دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا اور چرچ کے اندر دہشتگردوں اور سیکورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، ابھی تک دہشتگردوں کے حملے میں 4 افراد کے ہلاک اور 20 کے قریب افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ اس حملے میں اب تک دو دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی خبریں ہیں۔

دہشتگردوں کے حملے کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور عملے کو چھٹیاں منسوخ کرکے فوری طلب کر لیا گیا۔ وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بظاہر یہی لگتا ہے کہ زرغون روڈ پر چرچ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ اس وقت ہم حالتِ جنگ میں ہیں اس لیے ہر وقت سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جاتی ہے لیکن چونکہ کرسمس قریب آرہی ہے اس لیے چرچ کو اسپیشل سیکورٹی فراہم کی گئی تھی۔

ٹیگس