Mar ۰۱, ۲۰۱۸ ۰۸:۱۸ Asia/Tehran
  • لائن آف کنٹرول پر پاک و ہند میں سخت کشیدگی

پاکستان اور ہندوستان کی فورسز کے مابین لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہندوستان نے لائن آف کنٹرول کے بھمبھر سیکٹر میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے 32 سالہ منیر چوہان کہوٹہ کے رہائشی تھے جبکہ 28 سالہ عامر حسین کا تعلق ضلع بھمبھر سے تھا۔

دوسری جانب پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر اعظم فاروق حیدر نے ہندوستانی فائرنگ کی مذمت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی اور ہندوستانی فورسز کے مابین وقفے وقفے سے فائرنگ ہو رہی جس میں اب تک دونوں جانب سے کئی افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔  ہندوستان اور پاکستان ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔

ٹیگس