لشکر جھنگوی کی بم بنانے کی فیکٹری
پاکستان کے شہر کوئٹہ میں کالعدم دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی کی بم بنانے کی فیکٹری پکڑی گئی ۔
سی ٹی ڈی پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی برات میں میں سی ٹی ڈی نے ایک چھاپے کے دوران بم بنانے کی فیکٹری دریافت کی جو کلی برات کے ایک چھوٹے سے مکان میں بنائی گئی تھی، برآمد ہونے والے مواد میں 200کلوگرام سے زائد بارود،3تیار خودکش جیکٹیں،2تیار دیسی ساختہ بم ،2کلاشنکوف، 3پستول ،پرائماکارڈ،ڈیٹونیٹرز، خودکش جیکٹ اور دیسی ساختہ بم بنانے کا سامان بھی بڑی تعداد میں شامل ہے۔
ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے مطابق مکان کالعدم دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی کے گزشتہ روز مارے گئے سرغنے سلمان بادینی اور ان کے ساتھیوں کے زیر استعمال تھا ۔ 3 کمروں پر مشتمل کمپاؤنڈ میں موجود اسلحہ اور دھماکا خیز مواد شیعہ مسلمانوں اور فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں کے لئے چھپایا گیا تھا، مکان کی نشاندہی کلی الماس آپریشن اور ایف سی مددگارسینٹرپر حملے کی جگہ سے ملنے والے شواہد سے ہوئی۔