Oct ۲۵, ۲۰۱۸ ۰۸:۱۱ Asia/Tehran
  • مسلمانوں کے اتحاد و وحدت پر تاکید

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم دنیا کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

پاکستانی قوم سے خطاب کرتے ہوئے اس ملک کے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یمن تنازع پر پاکستان اب ثالثی کا کردار ادا کرے گا، مسلم دنیا کو اکٹھا کرنے کے لیے کوششیں کریں گے اور یمن جنگ میں ثالثی کا کردار ادا کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب سے اس لئے قرضہ لیا کہ قرضوں کی اقساط واپس کرنے کے لیے مزید قرضوں کی ضرورت تھی، اگر قرضے نہ لیتے تو ملک ڈیفالٹ کرجاتا، ہم پر بہت زیادہ دباؤ تھا لیکن سعودی عرب نے ہمیں اچھا پیکیج دے دیا ہے اب ہمیں آئی ایم ایف سے بڑا قرضہ لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

پاکستان کےوزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں دباؤ ڈال کر حکومت سے این آر او لینا چاہتی ہیں یہ جماعتیں کان کھول کر سن لیں یہ جو مرضی کرلیں انہیں کوئی این آر او نہیں دیں گے، یہ جماعتیں احتجاج کریں سڑکوں پر نکلیں ہم انہیں کنٹینر اور سہولیات دیں گے لیکن کسی قسم کے دباؤ میں نہیں آئیں گے اور ان کرپٹ لوگوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

ٹیگس