ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کانفرنس
Oct ۲۹, ۲۰۱۸ ۰۶:۳۹ Asia/Tehran
ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کانفرنس میں شرکت کے لیے 26 ممالک کے 85 مندوبین گوادر پہنچ گئے کانفرنس آج پیرکے روز سے شروع ہوگی۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق گوادر میں منعقد ہونے والی ایشیائی پارلیمانی کانفرنس میں شرکت کے لیے شرکا کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اب تک کانفرنس میں ایران سمیت 26 ممالک کے 85 سے زائد مندوبین گوادر پہنچ چکے ہیں۔
ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کانفرنس کی صدارت پاکستان کےقائم مقام صدر صادق سنجرانی کریں گے جب کہ کانفرنس میں وفاقی وزراء کی شرکت بھی متوقع ہے۔
کانفرنس کے لیے گوادر پورٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔