پاکستان کے آرمی چیف کی امیر قطر سے گفتگو
پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دوحہ میں قطر کے امیر سے دو طرفہ معاملات اور علاقائی مسائل پر بات چیت کی ہے۔
پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات میں افغانستان کے امن کے عمل میں پاکستان کے موقف کی حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا-
جنرل باجوہ نے قطر کے وزیر اعظم عبداللہ بن ناصر آل ثانی سے بھی ملاقات کی اور اسلام آباد و دوحہ کے درمیان سیکورٹی اور دفاعی تعاون میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا- پاکستانی آرمی چیف نے قطر کی مسلح افواج کے سربراہ اور دیگر فوجی عہدیداروں سے ملاقات میں یقین دہانی کرائی کہ پاکستان دفاعی اور فوجی میدان میں قطر کے ساتھ ہے-
کچھ عرصے قبل پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھی قطر کی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی اور دفاعی تعلقات اور تعاون میں توسیع پر زور دیا تھا۔