Dec ۳۰, ۲۰۱۸ ۰۸:۰۸ Asia/Tehran
  • پاکستان کے وزیرخارجہ کا دورہ قطر

پاکستان کے وزیرخارجہ ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے دورہ قطر میں اس ملک کے وزیراعظم ،نائب وزیراعظم سمیت اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقات میں پاکستان قطر تعاون بڑھانے اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ملاقاتوں میں خطے کی مجموعی صورتحال اور افغان مفاہمتی عمل پر گفتگو ہوگی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ قطر افغان مفاہمتی عمل میں کردار ادا کرتا رہا ہے، اس لیے اس سلسلے میں قطری حکام سے مشاورت ضروری ہے ۔

ٹیگس