Jan ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۴:۴۱ Asia/Tehran
  • پاکستانی وزیراعظم کا دورہ ترکی

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے انقرہ میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان میں ان کی سرمایہ کاری کو محفوظ بنایا جائے گا۔

ترکی کے اپنے  دورے میں دارالحکومت انقرہ میں پاک ترک بزنس کونسل کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم سرمایہ کاروں کو تحفظ دینا چاہتے ہیں اورپاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے ہم انہیں سہولیات فراہم کررہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو غربت سے نکالنا ان کی حکومت کی اولین ترجیج ہے اور بدعنوانی کی وجہ سے ملک وہ سب کچھ حاصل نہیں کرپاتا جس کا عزم کیا گیا ہو۔

وزیراعظم پاکستان نے ترک تاجروں اور صنعتکاروں کو اپنی حکومت کے دور میں پاکستان میں دوستانہ ماحول فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم بطور حکومت اس سلسلے میں سبھی رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ پاکستانی وزیراعظم ترکی کے دورے پر ہیں اور ان کے ساتھ ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد بھی ترکی گیا ہے۔

ٹیگس