Feb ۱۶, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۲ Asia/Tehran
  • سعودی ولیعہد کا دورہ پاکستان اور عوامی جذبات سے کھلواڑ!!!

جہاں پاکستانی حکام سے لے کر فوج تک ان کی خدمت کے لئے آمادہ ہے۔ سعودی ولیعہد کے پاکستان دورے کو کامیاب بنانے کے لئے پاکستانی میڈیا بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ پاکستانی میڈیا میں دورے کے اعلان کے وقت سے ہی خبروں اور مقالوں کا سلسلہ جاری ہے، کبھی دورے کی تیاری کے حوالے سے خبریں شائع ہو رہی ہیں تو کبھی ممکنہ معاہدوں پر تبصرے ہو رہے ہیں اور سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے لیکن پاکستانی اخبار امت نے ایک مقالہ شائع کرکے پاکستانی قوم کو بیدار کرنے کی کوشش کی ہے۔

اخبار اتنے وسیع پیمانے پر ہونے والے اخراجات اور پاکستانی قوم کی زبوں حالی پر تبصرہ کرتا ہے۔  پاکستانی حلقے میں سعودی ولیعہد کے دورہ پاکستان پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ پاکستان کو جنگ یمن میں جھونکنے کی کوشش ہو رہی ہے تاہم پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس کو مسترد کر دیا  ۔

بہرحال پاکستانی قوم بیدار ہے اور اس حکومت کے کسی ایسے فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کرے گی جو اس کی شناخت اور قومیت پر سوالیہ نشانہ لگائے۔

حکومت پاکستان نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

پاکستان سے موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں سیکورٹی ادارے کہیں بھی  بن سلمان کے دورے کے خلاف احتجاج اور مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کے احکامات بھی صادر کردیئے ہیں ۔

پاکستان کے صحافتی اور سیاسی حلقوں نے حکومت پاکستان کے اس اقدام کو آزادی اظہار رائے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔

یاد رہے کہ بد نام زمانہ سعودی ولی عہد بن سلمان ایک دن کی تاخیر سے اتوار کو اسلام آباد پہنچ رہا ہے جس کے خلاف گزشتہ دنوں پورے پاکستان، منجملہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں عوام نے مظاہرے کئے تھے ۔ اسی کے ساتھ اسلام آباد میں منعقدہ ایک سیمینار میں پاکستان کی سول سوسائٹی کے اراکین اور سرکردہ سماجی اور مذہبی رہنماؤں نے آل سعود کے وحشیانہ جرائم کی مذمت کرتے ہوئے ، بن سلمان کے دورہ پاکستان کو ملک و قوم کے مفاد کے منافی قرار دیا ہے ۔

 

ٹیگس