Mar ۱۴, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۷ Asia/Tehran
  • ڈی آئی خان ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاج

ایم ڈبلیو ایم نے ڈی آئی خان میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد قبال رضوی، علامہ اعجاز بہشتی، اقرار ملک اور دیگرکا کہنا تھا کہ کے پی کے حکومت نے ڈی آئی خان کو دہشتگردوں کے رحم کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ ایک ماہ میں تیرہ افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن چکے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان کافی عرصے سے ملت جعفریہ کا مقتل گاہ بنا ہوا ہے لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے نہ تو خود محفوظ ہیں، نہ ہی عوام اور شہریوں کے دفاع کے لیے کچھ کر پا رہے ہیں۔

انہوں نے ڈی آئی خان میں ہونے والی مسلسل فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے تمام شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

علامہ احمد اقبال نے ڈیرہ اسماعیل خان میں فوجی آپریشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی صفوں میں موجود دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

دوسری جانب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ڈی آئی خان میں ٹارگٹ کلنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی خان میں کیوں آئے روز ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے۔ پولیس کیوں ڈی آئی خان میں عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنے میں ناکام ہے۔

ٹیگس