Apr ۲۷, ۲۰۱۹ ۰۸:۲۱ Asia/Tehran
  • پاک و ہند کے مابین بات چیت شروع ہونے کی توقع : عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہندوستان سے الیکشن کے بعد بات چیت کا عمل شروع ہونے کی توقع ہے۔

عمران خان نے پاک چین فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کی جانب سے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمسائیوں سے اچھے تعلقات سے معیشت مضبوط ہو گی، افغانستان میں امن کیلئے کردار ادا کررہے ہیں، سی پیک کی وجہ سے کئی ممالک سرمایہ کاری کا سوچ رہے ہیں اور ہندوستان سے الیکشن کے بعد بات چیت کا عمل شروع ہونے کی توقع ہے۔

عمران خان نے کہا کہ سی پیک منصوبہ بیلٹ اینڈ روڈ کی صورت میں پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہے، پاک چین کوریڈور منصوبے کی بدولت دوسرے ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کا سوچ رہے ہیں، چین کےتعاون سے گوادر بڑا تجارتی مرکز بن گیا۔

ٹیگس