Apr ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۳ Asia/Tehran
  • امریکہ و اسرائیل پاکستان کے استحکام کے دشمن

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ پاکستان کو مستحکم کرنے کے لیے شیعہ سنی اتحاد اشد ضروری ہے۔

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملتان میں وحدت اسلامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ و اسرائیل پاکستان کے استحکام کے دشمن ہیں، اتحاد امت میں ہی پاکستان اور عالم اسلام کی بقا ہے، اگر ہم آپس میں لڑتے رہے تو دشمن اپنی سازشوں میں کامیاب ہو جائے گا، پاکستان میں اہل تشیع اور اہل سنت کو کمزور کیا گیا، کیونکہ وہ پاکستان کے حقیقی وارث تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ تسلسل کے ساتھ ہمارے جوانوں کو غائب کیا جا رہا ہے، آج قوم کی مائیں بہنیں، بیٹیاں کراچی میں سڑکوں پر ہیں، اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو راست اقدام اُٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے۔

 اُنہوں نے کہا کہ اگر پاکستان امریکہ کے سامنے کھڑا ہوگیا تو اسے بھی شکست ہوگی، پاکستان میں قاتل اور مجرم پالے جاتے ہیں، ہماری مسلسل نسل کشی جاری ہے۔

کانفرنس سے سابق وفاقی وزیر مذہبی صاحبزادہ حامد سعید کاظمی، مشیر وزیراعلیٰ پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری، علامہ سید اقتدار حسین نقوی، سید اسد عباس نقوی نے بھی خطاب کیا۔

ٹیگس