Jun ۱۰, ۲۰۱۹ ۰۷:۳۶ Asia/Tehran
  • پاکستانیوں کے بیرون ملک 12 ارب ڈالرز کے اثاثے

قرضوں میں ڈوبے ہوئے ملک پاکستانیوں کے بیرون ملک 12 ارب ڈالرز کے اثاثوں کا پتاچلا لیا گیا ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان کی گرتی ہوئی اکنامی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے حکومت ہرممکن اقدامات کر رہی ہے،ہمیں 26 ممالک سے ڈیڑھ لاکھ اکاونٹس کا ڈیٹا موصول ہو چکا ہے، پاکستانیوں کے بیرون ملک 12 ارب ڈالرزکے اثاثوں کا پتاچلا لیا گیا ہے۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ بےنامی ایکٹ قانون کا نفاذ بہت ضروری ہے، جتنے بے نامی اثاثے ہوں گے انہیں ضبط کیا جائے گا، پاکستان نے برطانیہ کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے ہیں، جس سے دونوں ملک کے شہریوں کی بینکنگ معلومات کا تبادلہ کرسکیں گے۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے دور حکومت میں سلمان شہباز کے اثاثے 85 فیصد بڑھے، شہبازشریف کے ایک صاحبزادے کو ایک ارب 30 کروڑ روپے براہ راست موصول ہوئے مگر شہباز شریف کسی سوال کا جواب نہیں دے رہے، شاید شہبازشریف اثاثوں سے متعلق لندن سے جواب لے کر آئے ہوں۔

ٹیگس