Jul ۰۷, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
  • ڈی آئی خان میں بے گناہوں کو شہید کیا گیا: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے سہولت کار وفاقی کابینہ میں بیٹھے ہیں اسی لیے دنیا ہمارا مؤقف نہیں سن رہی۔ موجودہ حکومت کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سر زمین پاکستان کا دفاع کرتے رہیں گے۔ ڈی آئی خان میں بے گناہوں کو شہید کیا گیا، فرقہ واریت پھیلائی گئی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری پولیس اور فوج نے بے پناہ قربانیاں دیں۔ ان قربانیوں کے باوجود دنیا ہمارے مؤقف کو درست نہیں مان رہی۔

چیئر مین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ اقتدار میں آئے تو بیرون ملک سے ڈالرز پاکستان لائیں گے، وزیراعظم نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا۔ موجودہ بجٹ پی ٹی آئی ایم ایف کا بجٹ ہے۔ ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھا دیا گیا، قرضہ ملنے سے پہلے ہی آئی ایم ایف کی شرطیں مان لی گئیں۔

ٹیگس