Jan ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۵ Asia/Tehran
  • پاکستانی شہری امریکی سفارتخانے کی قانون شکنی کا شکار

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی نمبر پلیٹ والی گاڑیاں جو ماضی میں پاکستانی قانون کو توڑتے ہوئے کئی حادثات کا باعث بنیں اس بار نیز ایک پاکستانی خاتون کو موت کے منہ میں دھکیل دیا۔

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے فیصل چوک پر امریکی سفارتخانے کی گاڑی اور کار میں تصادم سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ امریکی سفارتخانے کی سفید رنگ کی گاڑی نے سنگل بند ہونے کے باوجود سامنے سے آنے والی کار کو ٹکر ماری۔ پولیس نے سفارتخانے کی گاڑی کو مزید کارروائی کیلئے تھانے منتقل کر دیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتخانے کی گاڑی امجد نامی ڈرائیور چلا رہا تھا، جسے گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں نے ماضی میں بھی تیزرفتاری اور قانون شکنی کرتے ہوئے کئی گاڑیوں کو روند ڈالا اور چند ماہ قبل امریکی سفارتخانے کی گاڑی نے ایک پاکستانی موٹر سائیکل سوار پر گاڑی چـڑھا دی جس سے موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوا۔

ٹیگس