Jan ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۴:۰۲ Asia/Tehran
  • پاکستان کے داخلی امور میں مداخلت کے بارے میں کابل کو اسلام آباد کا انتباہ

پاکستان کی وزارت خارجہ نے تحریک تحفظ پشتون کے ایک رہنما کی گرفتاری پر افغان صدر اشرف غنی کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے اسے پاکستان کے داخلی امور میں مداخلت قرار دیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ نے منگل کو ایک بیان میں تحریک تحفظ پشتون کے رہنما کی گرفتاری کے بارے میں افغانستان کے صدر اشرف غنی کے ٹوئیٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسے پاکستان کے داخلی امور میں مداخلت پسندانہ رویّے کے مترادف قرار دیا ہے۔ 

پاکستان کی وزارت خارجہ کے بیان میں دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط بنانے کی ضرورت پر تاکید کے ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ اس طرح کے بیانات، دو طرفہ تعلقات کے لئے نقصاندے ہیں۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کا بیان، اشرف غنی کے ٹوئیٹ پر ردعمل میں سامنے آیا ہے۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پاکستانی پولیس کے ہاتھوں تحریک تحفظ پشتون کے رہنما منظور احمد پشتین اور اس تحریک کے چھے کارکنوں کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

 

ٹیگس