پاکستان میں اب بچوں سے زیادتی اور قتل کے مجرموں کو ہوگی سرعام پھانسی
Feb ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۷:۴۱ Asia/Tehran
پاکستان کی قومی اسمبلی میں بچوں سے زیادتی اور قتل کے مجرموں کو سرعام پھانسی کی قرارداد منظور کرلی گئی۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جائے۔
پیپلزپارٹی کی جانب سے سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کی گئی۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے قوانین کے مطابق سرعام پھانسی نہیں دی جاسکتی اور سزائیں بڑھانے سے جرائم کم نہیں ہوتے۔
واضح رہے کہ وزیر پارلیمانی امورعلی محمد خان کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔