Feb ۱۲, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۷ Asia/Tehran
  • گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے پاکستان کی کوشش

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) پاکستان کے حوالے سے 19 یا 20 فروری کو فیصلہ کرے گا۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق اجلاس پیرس میں 16 فروری سے شروع ہوگا اورپاکستان کو گرے لسٹ سے نکل کر وائٹ لسٹ میں جانے کے لیے مزید سات ووٹوں کی ضرورت ہے جس کے حصول کے لیے وزیراعظم عمران خان مختلف سربراہان مملکت سے رابطہ کررہے ہیں۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت تک پاکستان کو چین، ترکی، سعودی عرب، ملائیشیا اور خلیج فارس کے ممالک کی جانب سے ووٹ ملنے کی یقین دہانی کرائی جا چکی ہے۔ تاہم بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بھی ممکن ہے کہ پاکستان کو بدستور گرے لسٹ میں رکھا جائے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کا چاررکنی وفد وفاقی وزیر حماد اظہر کی قیادت میں ایف اے ٹی ایف کے منعقدہ اجلاس میں شرکت کرے گا۔ وفد کے اراکین میں دیگر افراد کے علاوہ ڈی جی ایف ایم یو بھی شامل ہوں گے۔

 

ٹیگس