Mar ۱۰, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۳ Asia/Tehran
  • ہندوستانی مسلمانوں کی ابتر صورتحال پر پاکستان کی تشویش

پاکستان نے ہندوستانی مسلمانوں کی تشویشناک صورتحال کو دیکھتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے پر سنجیدگی دکھائیں۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیر کے روز مغربی ممالک اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں مذہبی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے حقوق کو نظر انداز کیا جا رہا ہے مگر وہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت ہندوستان نے جو طریقہ کار مسلمانوں کے سلسلے میں اپنا رکھا ہے اور جس طرح مسلمانوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس ملک کی پالیسیاں ایک خطرناک راستے کی جانب گامزن ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں ہندوستان میں شہریت ترمیمی قانون کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان ہونے والی خونریز جھڑپوں میں 48 افراد مارے گئے  جبکہ سیکڑوں افراد زخمی اور گرفتارہوئے ۔ یہ خونریز ہنگامے تیزی سے فرقہ وارنہ رنگ اختیار کرگئے اور انتہا پسندوں نے ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی علاقوں میں تجارتی مراکز اورمساجد کو نقصان پہنچایا اور مسلم آبادی والے علاقوں کو پیٹرول بموں سے نشانہ بنایا تھا۔

 

ٹیگس